Sunday, September 8, 2024

پاکستانی شہری کے بچوں کی انوکھی تاریخ پیدائش‘ ورلڈ ریکارڈ درج ہونے سے رہ گیا

پاکستانی شہری کے بچوں کی انوکھی تاریخ پیدائش‘ ورلڈ ریکارڈ درج ہونے سے رہ گیا
March 13, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے شہری کے ہاں انوکھا واقعہ۔ مسلسل تین سال ایک ہی تاریخ پر تین بچوں کی پیدائش۔ شہری نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کر لیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے برطانوی نژاد پاکستانی شہری کا ریکارڈ درج کرنے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نعیم سلیمی کے ہاں مسلسل تین سال ایک ہی تاریخ یعنی 25 نومبر 2012ء‘ 25 نومبر 2013ءاور 25 نومبر 2014ءکو لندن میں بچے پیدا ہوئے تھے۔ نعیم سلیمی نے اپنے تینوں بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ گنیز بک میں شامل کرنے کیلئے انتظامیہ سے درخواست کی تھی مگر گنیز بک انتظامیہ نے انکار کر دیا۔ اس سلسلے میں گنیز بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل 3 سال ایک ہی تاریخ کو بچے پیدا کرنا کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی ایسے ریکارڈ کی کوئی کیٹگری ہے۔