Friday, April 19, 2024

پاکستانی شاہینوں نے رافیل اڑانا سیکھ کر بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں

پاکستانی شاہینوں نے رافیل اڑانا سیکھ کر بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں
April 11, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی شاہینوں نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں ۔ رافیل طیارے ابھی بھارتی فضائیہ کے پاس نہ آئے مگر پاکستانی پائلٹس نے رافیل اڑانا بھی سیکھ لئے۔

 میڈیا کے مطابق فرانس نے قطر کو رافیل طیارے ہیڈ اوور کر دئیے اور جن پائلٹس کو فرانس نے ٹریننگ دی وہ پاکستانی تھے۔ پاکستانی پائلٹس کا یہ ہنر بھارت کیلئے سردرد ثابت ہو سکتا ہے۔ سابق بھارتی پائلٹ نے بھارتی فضائیہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

 قطر ائیرفورس میں شامل پاکستانی شاہینوں نے رافیل طیارے اڑانے کا یہ ہنر نومبر 2017 میں فرانس میں سیکھا جس کے بعد رواں سال فروری میں قطر ائیرفورس کو باقاعدہ طورپر جدید ہتھیاروں سے لیس رافیل طیارے دیدیےگئے۔

 پاکستانی شاہینوں کے رافیل اڑانے کی خبر منظرِعام پر آتے ہی بھارت میں صفِ ماتم بچھ گیا۔ پاکستانی پائلٹس نے رافیل طیارے اڑانے کیسے سیکھ لیے؟بھارتی حکام نے کمپنی سے فوری طور پر جواب طلب کر لیا۔

فرانسیسی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ پاکستانی پائلٹس کو کب ٹریننگ دی گئی۔ بھارت میں کمپنی حکام نےمسلسل سوالوں سے بھی جان چھڑا لی۔

ادھر سابق بھارتی پائلٹ انشومن مینکار نے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ رافیل طیارے کی خوبیاں خامیاں، ہتھیار اور اسے جیم کرنے جیسی تکنیکی صلاحیتوں سے متعلق پاکستانی پائلٹس کو بھارت سے پہلے ہی معلوم ہو گیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ کی رافیل اڑانے کی یہ مہارت بھارتی فضائیہ کیلئے وبال جان بن سکتی ہے۔