Saturday, April 20, 2024

پاکستانی شاہین دوسرے ٹی ٹونٹی میں آج پھر لنکن ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے

پاکستانی شاہین دوسرے ٹی ٹونٹی میں آج پھر لنکن ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے
August 1, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ہو گا۔ پاکستانی شاہین ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد آج ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیتنے کےلئے پرعزم ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پہلے معرکے میں فتح کے بعد پاکستانی شاہین دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کےلئے آج لنکن ٹائیگرز کا مقابلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو انتیس رنز سے شکست دی تھی۔ قومی بلے بازوں نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی باولرز نے ایک سو چھیالیس رنز پر ہی لنکن بلے بازوں کو محدود کر دیا۔ اگر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف یہ ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی تو عالمی درجہ بندی میں پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ سکتا ہے۔