Saturday, April 27, 2024

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں 2 بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں 2 بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے
June 12, 2020
گلگت (92 نیوز) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں 2 بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نور محمد وانی اور فیروز احمد لون نے بھارت کیلئے جاسوسی کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاسوسوں کا تعلق بانڈی پورہ سے ہے، دونوں کو سرحد عبور کرتے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی آرمی نے ڈرا دھمکا کر انہیں جاسوسی پر مجبور کیا۔