Sunday, September 8, 2024

پاکستانی سکواش پلیئر شاہجہان نے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستانی سکواش پلیئر شاہجہان نے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
August 19, 2015
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) پاکستانی سکواش پلیئر شاہجہان خان نے ٹورنٹو میں ہونے والے این ایس سے اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عالمی نمبر اٹھانوے شاہجہان پہلی بار کوئی انٹرنیشنل سکواش ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فور سیڈڈ شاہجہان خان نے فائنل میں آئرلینڈ کے آرتھر گیسکن کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ شاہجہان پہلا سیٹ چھے گیارہ سے ہار گئے تاہم اس کے بعد انہوں نے بارہ دس، گیارہ دو، چار گیارہ اور گیارہ سات کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شاہجہان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے مائیک کیو کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ آرتھر گیسکن نے میکسیکو کے جان کماشو کو ہرایا تھا۔ شاہجہان خان سابق سکواش سٹار زرک جہان کے بیٹے ہیں۔