Saturday, April 20, 2024

پاکستانی سٹیٹ آئل کی جانب سے فیول کی ترسیل میں کمی، قومی ایئرلائن کو ایندھن کی شدید قلت کا سامنا، پروازیں متاثر ہونیکا خدشہ

پاکستانی سٹیٹ آئل کی جانب سے فیول کی ترسیل میں کمی، قومی ایئرلائن کو ایندھن کی شدید قلت کا سامنا، پروازیں متاثر ہونیکا خدشہ
October 25, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے فیول کی ترسیل میں کمی کے بعد قومی ایئرلائن کو ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پی آئی اے کو اس کی ضرورت کے مطابق ایندھن فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد پی آئی اے ایندھن کی قلت کا شکار ہو گیا ہے۔ پی آئی اے نے ایندھن کے حصول کیلئے نجی کمپنی شیل سے رابطہ کیا ہے شیل نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ایندھن کی فراہمی کیلئے انتظامات میں دو دن لگ جائیں گے جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو اگلے دو دن ایندھن کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ایندھن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر آنیوالی پروازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ واپسی کیلئے فیول ساتھ لے کر آئیں۔ اس صورتحال میں شیل کمپنی نے پی آئی اے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر بیس ہزار لٹر پٹرول فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ قومی ایئرلائن شیل سے ملنے والا ایندھن بین الاقوامی آپریشنز کیلئے استعمال کریگی۔