Tuesday, April 23, 2024

پاکستانی سمندری محافظوں کی کارروائی، سوا ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

پاکستانی سمندری محافظوں کی کارروائی، سوا ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
January 5, 2017

کراچی (92نیوز) پاکستان ميری ٹائم سکیورٹی ايجنسی نے کھلے سمندرميں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ کارروائی میں بین القوامی گروہ کے 10 اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑا آپریشن کر دیا۔

بحری جہاز اور تیزرفتار بوٹس کی مدد سے کی گئی کارروائی میں بین الاقوامی سمندری حدود کے قریب مشکوک لانچ کو روکاگیا اور بھاری مقدار میں اعلی معیار کی ڈیڑھ ٹن منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا۔ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت ایک ارب بیس کروڑ روپے ہے۔

کارروائی میں دس اسمگلروں گرفتار کر لیے گئے۔ اسمگلرز منشیات افریقہ کے راستے یورپ اور امریکہ بھیج رہے تھے۔ گرفتار منشیات فروشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا۔