Thursday, April 25, 2024

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی مچھیرے پکڑے گئے

 سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی مچھیرے پکڑے گئے
November 1, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستانی کوسٹ گارڈز نے بحری حدود کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی پانیوں سے مچھلیاں پکڑنے پر تین بھارتی ماہی گیر کشتیاں پکڑ کے اٹھارہ مچھیرے گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ماہی گیر ایسوسی ایشن نے بھی تین کشتیاں اور اٹھارہ مچھیروں کے پاکستانی حدود میں پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو بھارتی گجرات سے متصل پاکستانی بحری حدود سے پکڑا گیا۔ گرفتار ہونیوالے مچھیروں کا تعلق بھارتی ریاست کے علاقے ساوراشٹر سے ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں بھارتی مچھیروں کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پاکستانی کوسٹ گارڈز نے پکڑے جانیوالے بھارتی مچھیروں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جنہوں نے مقدمہ درج کر کے گھاس بندر تھانے کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پاکستان نے ماہ فروری میں خیرسگالی کے اظہار کیلئے ایک سوبہتر بھارتی مچھیروں کو رہا کیا تھا۔