Saturday, May 18, 2024

پاکستانی سلور اسکرین پر راج کرنے والے ورسٹائل فنکار علاؤالدین کو مداحوں سے بچھڑے آج تینتیس برس بیت گئے

پاکستانی سلور اسکرین پر راج کرنے والے ورسٹائل فنکار علاؤالدین کو مداحوں سے بچھڑے آج تینتیس برس بیت گئے
May 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) عوامی اداکار کہلائے جانے والے اور کئی دہائیوں تک پاکستانی سلور اسکرین پر راج کرنے والے ورسٹائل فنکار علاؤالدین کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج تینتیس برس ہو چکے ہیں۔ خوبصورت آواز، منفرد انداز اور لہجے کے مالک علاؤالدین فن اداکاری میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے۔ بمبئی فلم انڈسٹری میں بطور گلوکار قسمت آزمائی کرنے والے علاؤالدین کو اداکاری میں عروج ملا۔ ابتداء میں اس عظیم فنکار نے کئی فلموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کیے تاہم انہیں شناخت دلیپ کمار کی فلم سے ملی۔ قیام پاکستان کے بعد اداکار علاؤالدین لاہور آ گئے۔ انیس سو اسی تک وہ سینکڑوں فلموں میں کبھی ہیرو اور کبھی ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوتے رہے۔ اپنے اکلوتے اور جواں سال بیٹے کی موت نے اس عظیم فنکار کو اندر سے کھوکھلا کر دیا۔ علاؤالدین پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانی فنکاروں میں سے ایک تھے۔