Friday, April 26, 2024

پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
August 19, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی سفیر منصور احمد خان متحرک ہوگئے، سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتوں میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتوں میں افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کی کوششوں پر تعمیری بات چیت ہوئی۔