Sunday, May 19, 2024

پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق کی ڈپٹی گورنر مدینہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات

پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق کی ڈپٹی گورنر مدینہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات
May 15, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے مدینہ کے ڈپٹی گورنرشہزادہ سعود الفیصل سےمدینہ منورہ میں ملاقات کی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ، حج اورعمرہ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدیق بن ہشام نے پاکستانی عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو مدینہ میں سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں حج و عمرہ کے علاوہ مدینہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اورمدینہ میں پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ شہزادہ سعود نے عمرہ اور حاجیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پرڈپٹی گورنر مدینہ نےسعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کی مدینہ شہر کے ساتھ محبت کی تعریف بھی کی۔ ملاقات میں قونصل جنرل شہریاراکبر، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد اور نائب قونصل محمد عاطف بھی موجود تھے۔