Friday, March 29, 2024

پاکستانی سفارتی عملے پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، شیخ رشید

پاکستانی سفارتی عملے پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، شیخ رشید
June 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں پاکستانی سفارتی عملے پر بھارت کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی سفارتی عملہ جاسوسی کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں، بھارت لداخ میں ہونے والی جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ ملکی معاملات کے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات میں مزید مستحکم ہونگے، وفاقی وزیر خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔