Thursday, April 25, 2024

پاکستانی سفارتکار کی ملک بدری‘ انڈیا اپنے فیصلوں میں آزاد ہے : امریکہ

پاکستانی سفارتکار کی ملک بدری‘ انڈیا اپنے فیصلوں میں آزاد ہے : امریکہ
October 28, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ نے کہاہے کہ سفارتکاروں کو نکالنے کے معاملے میں پاکستان اور بھارت اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ ایسے واقعات ہوں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے بعد ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالنے کی نوبت آئی۔ امریکہ دونوں ملکوں کے آزادانہ فیصلوں کا احترام کرتا ہے لیکن ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ تمام معاملات پر پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا اور اس کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔