Thursday, March 28, 2024

پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
August 23, 2020
 دبئی (92 نیوز) پاکستانی سابق کرکٹر ظہیرعباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیئے گئے۔ ایشین بریڈمین ظہیرعباس اعزاز پانے والے چھٹے پاکستانی ہیں۔ ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو دوہزار نو  ، وقار یونس کو دوہزار تیرہ  میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ 1969 سے 1985 تک  قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے ظہیر عباس   نے اٹھتر  ٹیسٹ میچوں  میں5 ہزار باسٹھ رنز بنائے جس میں بارہ سنچریاں اور  بیس نصف سنچریاں  شامل ہیں۔ انہیں چار ڈبل سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ سابق کرکٹر دوہزار پندرہ میں  آئی سی سی کے صدر بھی رہے۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی  نے ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کی۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر  جیک کیلس اور آسٹریلیا  کی سابق آل راؤنڈر  لیزا  اسٹالکر بھی   آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہو گئے۔