Thursday, May 9, 2024

پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا کیخلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوا تیار کرلی

پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا کیخلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوا تیار کرلی
April 13, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوا تیار کرلی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کےلیے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن تیار کرلی ہے۔ یونیورسٹی ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے گلوبیولن تیار کر کے دنیا پر سبقت لے لی۔ ترجمان پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ آئی وی آئی جی کورونا کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت ہے، کورونا کے صحت یاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیار کرلی گئی۔ ریسرچ ٹیم کے سربراہ پروفیسر شوکت علی کہتے ہیں کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کرلیا۔ گلوبیولن کی تیاری کورونا بحران میں امید کی کرن ہے۔