Monday, May 13, 2024

پاکستانی ریسلر خان بابا نے بھارت کے ریسلر گریٹ کالی کو پھر چیلنج کردیا

پاکستانی ریسلر خان بابا نے بھارت کے ریسلر گریٹ کالی کو پھر چیلنج کردیا
September 1, 2020

پشاور( 92 نیوز) 440 کلو گرام وزن رکھنے وانے پاکستانی ریسلر خان بابا نے بھارت کے ریسلر دی گریٹ کالی کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا،خان بابا کے مطابق وہ بھارتی ریسلر کو چت کرکے پاکستان کو اعزاز دلانا چاہتے ہیں، 92 نیوز کے توسط سے بھارتی ریسلر کو دیئے گئے پیغام کے جواب  کا وہ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

440کلو گرام وزن رکھنے والے مردان کے نوجوان نے بھارتی ریسلر دی گریٹ کالی کا مقابلہ کرنے کے لئے للکار دیا ، بھارتی ریسلر کو چت کرنے کی خواہش لئے وہ 92 نیوز کے دفتر پہنچ گئے اور بھارتی ریسلر کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ۔

خان بابا کے بقول جس طرح ہماری مضبوط فوج نے ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کیا اور ابھی نندن جیسے پائلٹوں کو زندہ پکڑ کر واپس کر دیا اور اپنی جوانمردی کا ثبوت دیا اسی طرح وہ بھی بھارتی ریسلر کے مقابلے کے لئے جہاں چاہیں تیار ہیں ۔

خان بابا کے بقول بھارتی ریسلر نے پہلے ان کے چیلنج کو قبول کرکے ان کےساتھ مقابلے کی حامی بھری اور پھر پیچھے ہٹ گئے ، انہیں وہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کہیں بھی جانے کو تیار ہیں ۔