Friday, April 26, 2024

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے معیشت پر بہتر نتائج مرتب ہونگے، موڈیز

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے معیشت پر بہتر نتائج مرتب ہونگے، موڈیز
January 9, 2018

کراچی (92 نیوز) عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے معیشت پر بہتر نتائج مرتب ہونگے۔
عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستانی روپے کی قدر پر رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی سے طویل مدتی اثرات بہتر ہونگے۔ فوری طور پر اس کمی سے مشکلات ہو سکتی ہیں لیکن یہ مشکلات دیرپا نہیں ہونگی۔
موڈیز کے مطابق اگر پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید قدر کھوتا ہے تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشکل چیلنج کا سامنا ہو گا جس میں سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کی شرح کو قابو رکھنا ہو گا۔
موڈیز رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں کے حجم میں اضافہ ہو گا جو مالی سال دو ہزار سترہ کے آخر میں جی ڈی پی کا 68 فیصد ہے لیکن اگر کمی پانچ فیصد تک محدود رہی تو قرضوں پر خاطر خواہ اثرنہیں پڑے گا۔
ریٹنگز ایجنسی نے پیشگوئی کی کہ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پاکستان کا جاری کھاتوں کاخسارہ تین سے چار فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔