Saturday, April 20, 2024

پاکستانی رومینٹک کامیڈی فلم 'مان جاؤ نا' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

پاکستانی رومینٹک کامیڈی فلم 'مان جاؤ نا' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
November 22, 2017

کراچی (ویب ڈیسک) لالی وڈ کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم مان جاؤ نا کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم ساز محمد خالد علی ہیں جب کہ اس کی ہدایات عابس رضا نے دی ہیں۔

فلم کا ٹریلیر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ شائقیئن اب بے صبری سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

فلم 'کی کاسٹ میں عدیل چوہدری، ایاز سومرو، علی گل پیر، حاجرہ یامین اور خوبرو ایرانی ماڈل ناز نوروزی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سینئر اداکارہ بشری انصاری اور اداکار آصف رضا میر بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم 'مان جاؤ نا' اگلے برس 2 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔