Saturday, May 4, 2024

پاکستانی دیہاتی آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کا تنازع آئی سی سی میں لے گئے

پاکستانی دیہاتی آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کا تنازع آئی سی سی میں لے گئے
May 22, 2018
دبئی ( 92 نیوز) آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ پاکستان کے دیہات میں کھیلی جانے والے کرکٹ میں آؤٹ کا تنازعہ آئی سی سی میں لے گئے ۔ پاکستان  میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز نے ہٹ لگائی، تاہم گیند گھوم کر وکٹوں سے ٹکرا گئی ، جس پر آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کا تنازع کھڑا ہو گیا۔ نوجوان نے ویڈیو آئی سی سی کو بھجوا دی اور پوچھا کہ یہ آؤٹ ہے یا نہیں ، آئی سی سی نے بھی کرکٹ کے دیوانوں کا جوش دیکھ کر ویڈیو پر کمنٹس دیئے کہ  بدقسمتی سے قوانین کی شق32.1کے تحت یہ آؤٹ ہے۔