Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی خاتون ٹریکر نائلہ کیانی کی کے ٹو بیس کیمپ پر شادی کی تقریب

پاکستانی خاتون ٹریکر نائلہ کیانی کی کے ٹو بیس کیمپ پر شادی کی تقریب
July 23, 2020
 گلگت (92 نیوز) پاکستانی خاتون ٹریکر نائلہ کیانی کی کے ٹو بیس کیمپ پر شادی کی تقریب ہوئی۔ نائلہ کیانی کی دلہن ڈریس کے ساتھ فوٹو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ ٹریکر نائیلہ کیانی کی شادی کی تقریب کو پورٹرز ، کلائمبرز نے چار چاند لگا دئیے۔ کے ٹو، کنکورڈیا ، براڈ پیک اور جی ون ،جی ٹو کی بلند و بالا پہاڑوں کے ساتھ تصویریں لی گئیں۔ تاریخ میں پہلی بار شادی کی تقریب کے ٹو بیس کیمپ پر ہوئی۔ ٹریکر خاتون نائیلہ کیانی کا کہنا تھا زندگی میں خواہش تھی شادی کی تقریب کے ٹو بیس کیمپ پر کروں۔ نائیلہ کیانی کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔