Tuesday, May 14, 2024

پاکستانی حکومت کسی بھی طرح پلواما حملے میں ملوث نہیں، پرویز مشرف

پاکستانی حکومت کسی بھی طرح پلواما حملے میں ملوث نہیں، پرویز مشرف
February 20, 2019
 دبئی (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا پلواما حملہ بلاشبہ انتہائی خوفناک ہے لیکن پاکستانی حکومت کسی بھی طرح اس حملے میں ملوث نہیں۔ بھارتی چینل کو پرویز مشرف نے ایک اور انٹرویو دیا۔ تند وتیز سوالات کے جوابات دے کر سابق آرمی چیف نے بھارتی اینکر کی بولتی بند کر دی۔ پرویز مشرف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش نہ کرے، ایسا ہوا تو اس کی بھیانک غلطی ہو گی ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ مودی کے دل میں کشمیریوں کیلئے کوئی آگ نہیں ہے، آگر ہوتی تو وہ پہلے مسئلہ سلجھاتے۔ جب کشمیری بچوں کی آنکھیں پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوتی ہیں اور وہاں جو کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے ان کیلئے جو میرے آنسو بہتے ہیں مجھے پتا ہے۔ پرویز مشرف نے واضح کیا کہ پلوامہ واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اگر بھارت نے کشمیر میں مظالم بند نہ کیے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی ہو سکتے ہیں۔