Friday, May 3, 2024

پاکستانی حکام جب بھی بھارت آئے کشمیری رہنماؤں سے ملیں  گے : عبدالباسط

پاکستانی حکام جب بھی بھارت آئے کشمیری رہنماؤں سے ملیں  گے : عبدالباسط
December 14, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کاکہناہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجوداب پاک بھارت مذاکرات متاثرنہیں ہوں گے۔ اُدھرحریت رہنماؤں کے ایک وفدنے عبدالباسط سے ملاقات کی اورسیدعلی گیلانی کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ تفصیلات کےمطابق سشماسوراج نے دورہ پاکستان کے دوران کسی بھی بہانے سے مذاکراتی عمل  سے نہ بھاگنے کی یقین دہانی کرادی ہے، بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستانی سفیرعبدالباسط کاکہناتھا کہاگر  کوئی بھی دہشت گردحملہ ہواتوپاک بھارت مذاکرات متاثر نہیں ہونگے۔ عبدالباسط نے واضح کیاکہ بغیرثبوت کے پاکستان داؤدابراہیم کے خلاف کارروائی نہیں کرگاایک سوال کے جواب میں عبدالباسط کاکہناتھاکہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے موقف میں تبدیلی آئی ہےعبدالباسط نے کہاکہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ یاحکام جب بھی بھارت آئےوہ حریت رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔ ادھرحریت رہنماؤں کے ایک وفدنے عبدالباسط سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیدعلی گیلانی کاخصوصی پیغام پاکستانی ہائی کمشنرکوپہنچایا۔ حریت رہنماؤں نے ڈیڑھ گھنٹے تک عبدالباسط سے ملاقات کی  اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرنے حریت وفدکو سشماسوراج کےدورہ پاکستان سےمتعلق بریفنگ دی جبکہ پاکستان کی کشمیرپالیسی پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔