Saturday, May 18, 2024

پاکستانی جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی سری لنکا کو فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ، بھارت منہ تکتا رہ گیا

پاکستانی جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی سری لنکا کو فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ، بھارت منہ تکتا رہ گیا
January 5, 2016
  کولمبو(92نیوز)سری لنکا بھارت کی گیدڑ بھبکیاں خاطر میں نہ لایا اور پاکستان سے جدید ترین تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آٹھ جے ایف سیون ٹین طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ہے تفصیلات کےمطابق جدیدترین تھنڈر طیاروں کی پیداوار میں پاکستان نے اپنا لوہا منوا لیا  دوست ملک سری لنکا  اب  جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیارے پاکستان سے خریدے  گا   دونوں ممالک میں  معاہدہ طے پا گیا ڈیل رکوانے کے لئے گیڈر بھبکیاں دینے والا بھارت منہ تکتا رہ گیا۔ حد رفتار 1960کلومیٹر فی گھنٹہ  اور ریڈار پر نظر نہ آنے کی صلاحیت  رکھنے والے پاکستانی  میڈ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کا خطے میں کوئی ثانی نہیں ۔ جےایف تھنڈر طیارے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اور چین کی چینگ دو ایئرکرافٹ انڈسٹری گروپ کے اشتراک سے تیارکئے گئے ہیں۔ بہترین جنگی جہازوں کی فہرست میں شامل جے ایف سیون ٹین تھنڈر  طیاروں  میں لیزر گائیڈڈ شارٹ اور لانگ رینج میزائل نصب کئےجا سکتے ہیں جو ہدف کو برق رفتاری سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتےہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ  طیارہ متعدد عالمی ایئر شوز میں اپنی دھاک بٹھا چکا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک اس شاہکار طیارے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں