Friday, April 26, 2024

پاکستانی ثقافت اور قدیم ورثے سے بہت متاثر ہوں  : امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

پاکستانی ثقافت اور قدیم ورثے سے بہت متاثر ہوں  : امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل
December 22, 2015
کراچی(92نیوز)امریکی سفیر ڈیوڈہیل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ثقافت اور قدیم ورثے سے بہت متاثرہیں امریکہ پاکستان  سمیت مختلف ممالک میں قدیم ورثے کی بحالی کے لئے مختلف پروجیکٹس پر کام رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں ورون دیو مندر کی بحالی کے لئے امریکی فنڈ کے اجرا کے اعلان کے موقع پر کیا ۔انھوں نے کہا کہ  امریکہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے پر بھی کام کررہاہے،منوڑہ میں واقع ورون دیومندرکی بحالی کا کام بھی انہی میں سے ایک ہے، انھوں نےکہا کہ بدقسمتی سے شام اور عراق میں شدت پسندوں نے ثقافتی ورثے کو بے  رحمی سے تباہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کی بحالی پروگرام کی پروجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر اسمہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکڑوں سال پرانی تہذیب موجود ہے  جس پر موثر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل امریکی سفیرڈیوڈہیل نےقونصل جنرل برائن ہیتھ کےہمراہ کراچی  مزارقائدپہنچےتوان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا،جس کےبعدانہوں نےمزارقائد پرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی،انہوں نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات  قلمبند کرتے ہوئے لکھاہے کہ مزارقائدپرحاضری قابل فخرہے،وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت سےبےحدمتاثرہیں۔