Friday, April 19, 2024

پاکستانی تن ساز عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی تن ساز عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ ایوارڈ جیت لیا
March 16, 2015
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا میں ایک ہی دن میں دو کامیابیاں حاصل کر لیں۔ پہلے کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی پھر عاطف انور نے تن سازی کا مقابلہ جیت لیا۔ پاکستانی تن ساز عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ ایوارڈ جیت لیا۔ شہرہ آفاق اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو میڈل پہنایا۔ باڈی بلڈنگ کا آرنلڈ کلاسک مقابلہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوا، مقابلے میں سابق مسٹر پاکستان عاطف انور بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے سو کلو گرام سے زائد کیٹیگری میں حصہ لیا اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار اور سابق مسٹر یونیورس آرنلڈ شوارڈز نیگر نے عاطف انور کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں میڈل پہنایا اور ان کا ہاتھ فضا میں بلند کر دیا۔ عاطف انور نے دو ہزار نو میں مسٹر یونیورس مقابلے میں چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ انہوں نے دو ہزار پانچ میں مسٹر پاکستان کا اعزاز جیتا۔ سوشل میڈیا پر ان کی کامیابی کی دھوم مچ گئی ہے۔