Thursday, May 9, 2024

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا کل سے آغاز

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا کل سے آغاز
August 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا کل سے آغاز ہو گا، وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ۔

 وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کر دی، کہتے ہیں نو اگست کو تمام ارکان پارلیمنٹ وزراءوزرائے اعلیٰ ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کا حصہ بنیں،  روزانہ 35 لاکھ درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے، کوشش ہوگی 35 لاکھ روزانہ درخت لگانے کے ہدف کو عبور کریں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے پر ملک کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لیے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، مختلف ٹیمیں تشکیل ملک بھر میں 35 لاکھ پودوں کی تقسیم کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا وزیراعظم کل صبح ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ،  بلاول بھٹو اور خواجہ آصف سمیت اپوزیشن رہنماء قومی مہم کا حصہ بنیں ،  سندھ حکومت قومی مفاد کی خاطر روایتی ہٹ دھرمی ترک کرے, سول سوسائٹی ، ضلعی انتظامیہ, محکمہ جنگلات اور عوام مل کر مہم کامیاب بنائیں گے ۔