Thursday, May 9, 2024

پاکستانی تاریخ کی بڑی شجرکاری مہم کا آغاز

پاکستانی تاریخ کی بڑی شجرکاری مہم کا آغاز
August 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم نے پوری قوم سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کردی۔ سرسبز پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب، ملک تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کل سے شروع ہوگی، وزیراعظم عمران خان مہم کا آغاز کریں گے، وزیراعظم نے پوری قوم سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کر دی وزیراعظم نے کہا تمام ارکان پارلیمنٹ وزراء وزرائے اعلیٰ، ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کا حصہ بنیں،  روزانہ 35 لاکھ درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے، کوشش ہوگی 35 لاکھ روزانہ درخت لگانے کے ہدف کو عبور کریں۔ تحریک انصاف کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کے لیے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، مختلف ٹیمیں تشکیل ملک بھر میں 35 لاکھ پودوں کی تقسیم کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ اداکارہ اور ہدایت کارسنگیتا، سماجی رہنما فرزانہ باری اور یوسف صلاح الدین نے بھی شجرکاری مہم کی حمایت کی اور پوری قوم سے اپیل کی کہ پودے لگا کر شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپوزیشن کو مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو اور خواجہ آصف سمیت اپوزیشن رہنماء قومی مہم کا حصہ بنیں۔