Thursday, April 25, 2024

پاکستانی بلے باز عابد علی نے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کیخلاف سنچری اسکور کی

پاکستانی بلے باز عابد علی نے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کیخلاف سنچری اسکور کی
December 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستانی بلے باز دوسری اننگز کا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عابدعلی نے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کیخلاف سنچری اسکور کی۔ عابد علی دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں سنچری اسکور کی۔ اس سے پہلے محمد اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈوگ والٹر ، الون کالی چرن ،گریگ بلوی  ، سارو گنگول ،روہت شرما اور جیمی نیشم یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ بھارت کے سابق کپتان محمد اظہر الدین دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں  اسکور کیں۔ عابد علی نے پنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی تھی جس کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے جس نے ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کی ہو۔ عابد علی کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی عابد علی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔