Sunday, September 8, 2024

پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب سے باکسر عامرخان کی ملاقات

پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب سے باکسر عامرخان کی ملاقات
August 24, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ باکسر عامر خان کی باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں سے پاکستانی عوام کو بھی خوشی ہوتی ہے کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ سمیت ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھار کر آگے لایا جائے ، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے کیونکہ باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ عامر خان پاکستانی باکسرز کو تربیت فراہم کریں۔