Friday, May 3, 2024

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
November 27, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی ہو گئی۔ پاکستانی باکسر نے ڈبلیو ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فلائی ویٹ کیٹگری میں پاکستانی  باکسر محمد وسیم کا مقابلہ  کولمبیئن  باکسر رابر باریر سے ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے  برسائے لیکن محمد وسیم کا پلڑا بھاری رہا۔ 12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ   کا  متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے  ججز نے   محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔

محمد وسیم نے  کہا فائٹ جیتنے پر خوش ہوں ۔ ورلڈ ٹائٹل کے لیے  کوالیفائی کر لیا ہے۔ کوشش ہے آگے بھی پاکستان کا نام   روشن کروں۔

محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کریئر کی 12 ویں فائٹ  جیتی۔ محمد وسیم نے فتح کا جشن موسیقی پر رقص کرتے ہوئے منایا۔