Sunday, September 8, 2024

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل سلور ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل سلور ٹائٹل جیت لیا
July 17, 2016
سیﺅل (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں ہونے والا ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل سلور ٹائٹل مقابلہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فلپائنی باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل سلور ٹائٹل کا مقابلہ پاکستانی باکسر محمد وسیم اور فلپائنی باکسر جیتھر اولیوا کے مابین لڑا گیا۔ محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا جم کر مقابلہ کیا اور ان پر شاطرانہ مکے بازی جاری رکھی۔ بارہ راﺅنڈز پر مشتمل مقابلے میں حریف باکسر ان کے تابڑتوڑ مکوں کی تاب نہ لا سکا۔ یوں فتح محمد وسیم کے حصے میں آئی۔ محمد وسیم انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل کا مقابلہ لڑنے والے اور جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ فتح کے ساتھ ہی محمد وسیم فلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے۔ محمد وسیم اب ارجنٹائن کے گولڈ ٹائٹل باکسر کو چیلنج کر سکیں گے۔