Saturday, April 27, 2024

پاکستانی باکسر محمد وسیم دلہنیا بیاہ لائے

پاکستانی باکسر محمد وسیم دلہنیا بیاہ لائے
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم دلہنیا بیاہ لائے۔ کراچی میں ہونے والی بارات کی تقریب میں دونوں فیملیز کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

معرروف پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی زندگی کی نئی شروعات ہو گئی۔ محمد وسیم دلہنیا بیاہ کر لے آئے۔ بارات کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی ۔ بارات کیلئے مشہور ڈیزائنر اسمعیل فرید کی تیار کردہ شیروانی پہنی ۔ کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں ۔ پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ تمسیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

محمد وسیم کے نکاح کی تقریب گزشتہ دن ہوئی تھی۔ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔