Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی فائٹ جیتنے کی ہیٹرک

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی فائٹ جیتنے کی ہیٹرک
December 15, 2019
 بینکاک (92 نیوز) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے فتح کی ہیٹ ٹرک کر لی۔ عثمان وزیر نے تیسری انٹرنیشنل فائٹ اپنے نام کر لی۔ پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی باکسر نے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ اپنے نام کی ہے۔ عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر اتاپون بائن کو دھول چٹائی۔ پاکستانی باکسر نے ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیت کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی ہے۔ پاکستانی باکسر نے جیت کے لیے دعائیں کرنے کے لیے پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔ عثمان ویز نے اپنی جیت پاک آرمی کے نام کر دی۔