Friday, April 19, 2024

پاکستانی باؤلرز کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میں شاندار باؤلنگ

پاکستانی باؤلرز کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میں شاندار باؤلنگ
October 25, 2018
دبئی (92 نیوز) پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی باؤلرز کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار باؤلنگ رہی۔ اسٹار آل راؤنڈر عماد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آل راؤنڈر نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کر کے مہمان ٹیم کو مشکلات کا شکار کر دیا جس کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپنے قدم جمانے میں ناکام رہی۔ فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی عماد وسیم کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے کینگروز کی وکٹیں اڑایں۔ دونوں باؤلرز نے دو، دو، کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی اور شاداب خان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔