Friday, April 19, 2024

پاکستانی باؤلر محمد عباس ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر بیسٹ پوزیشن تیسرے نمبر پر آگئے

پاکستانی باؤلر محمد عباس ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر بیسٹ پوزیشن تیسرے نمبر پر آگئے
October 21, 2018
دبئی (92 نیوز) پاکستانی باؤلر محمد عباس کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ فاسٹ باؤلر گیارہ درجے چھلانگ لگا کر ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں کیرئیر بیسٹ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔ محمد عباس نے صرف دس میچ کھیل کے 800 پوائنٹس حاصل کر لیے۔ محمد عباس یاسر شاہ کے ہمراہ کم ترین میچوں میں آٹھ سو پوائنٹس تک پہنچنے والے  پاکستانی باؤلر بن گئے۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں عباس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر سترہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عباس نے ابوظہبی ٹیسٹ میں دس شکار کیے تھے۔ پاکستان سے سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ قومی ٹیم کی رینکنگ میں تو فرق نہیں پڑا تاہم سرفراز الیون نے قیمتی سات پوائنٹس حاصل کر لیے اور چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا سے اب صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے اور جنوبی افریقا کے ربادا دوسرے نمبر پر ہیں۔