Friday, April 19, 2024

پاکستانی اوپنرز ، ٹاپ ، مڈل آرڈرزسبھی ناکام رہے

پاکستانی اوپنرز ، ٹاپ ، مڈل آرڈرزسبھی ناکام رہے
June 17, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 کے میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم میں صلاحیتوں کا فقدان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ٹیم کے پاس نہ تو قابل بھروسہ اوپنرز ہیں  نہ ہی ٹاپ اور مڈل آرڈرز بلے باز ۔ میگا ایونٹ میں اگر کہیں اوپنرز کھڑے  ہی نہیں ہوئے ، اکا دکا میچز میں اوپنرز نے کچھ اچھا آغاز فراہم بھی کیا تو ٹاپ آرڈرز پویلین لوٹنے کی جلدی میں نظر آئے  ، کسی میچ میں ٹاپ آرڈرز کچھ دیر رکے تو مڈل آرڈرز  نے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا۔

بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف  امام الحق صر ف دو اسکور بنا  کر ٹیم کو پریشر میں دھکیل کر خود بری الذمہ ہو گئے ۔ فخر زمان اور بابر اعظم بھی 22،22 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد نے 8،8 رنز بنائے ۔محمد حفیظ نے بھی16 اسکور پر ہمت ہار دی ۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ کیخلاف  اوپنرز اور ٹاپ آرڈر ٹک کر کھیلے مگر مڈل آرڈرز پھر چوک گئے ۔ اوپنرز امام الحق 44،فخر زمان 36،بابراعظم 63،محمد حفیظ 84 اور کپتان سرفراز احمد نے 55 رنز بنائے ۔

ورلڈ کپ 2019 ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا

مڈل آرڈر بلے باز آصف علی 14  اور شعیب ملک 8 اسکور بنا کر چلتے بنے ۔پاکستان کا سری لنکا سے ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔ چوتھے میچ میں اوپنر فخر زمان بغیر کوئی اسکور بنائے ہی لوٹ گئے اس طرح ٹیم ابتدا سے ہی پریشر کا شکار رہی ۔امام الحق نے 53 ،بابراعظم نے 30 اسکور بنائے ۔ حفیظ کی مزاحمت 46  اور سرفراز کی 46 رنز پر دم توڑ گئی ۔ صفر کے اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے باوجود ساتھی اوپنر اور ٹاپ آرڈرز نے محنت کر کے ٹیم کو ایک مقام تک پہنچایا مگر مڈل آرڈر شعیب ملک صفر اور آصف علی نے 5 رنز بنا ئے اور پویلین لوٹ گئے جس نے ساری محنت بیکار کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ان دو بلے بازوں کی جانب سے اگر ٹیم کو 40 رنز کی سپورٹ مل جاتی تو پاکستان میچ جیت جاتا۔ اس میچ میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست ہوئی تھی  جس کی ذمہ داری براہ راست  فخر زمان ،شعیب ملک اور آصف علی کے کندھوں پر آتی ہے ۔ پانچویں میچ میں بھارت کیخلاف بھی امام الحق 7 اسکور بنا کر  آؤٹ ہو گئے ، مشکل وقت میں اوپنر فخر زمان نے 62 اور ٹاپ آرڈر بابراعظم نے  48 رنز بنائے  مگر محمد حفیظ ، شعیب ملک ،سرفراز احمد نے ساری محنت پر  پانی پھیر دیا۔ محمد حفیظ 9 ، سرفراز احمد 12 اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوئے ، اس مشکل وقت میں ٹیم کو یہ تین بلے باز 90 اسکور  فراہم کر دیتے تو پاکستان جیت جاتا مگر  تینوں مجموعی طور پر صرف 21 اسکور بنا پائے ، اس میچ میں پاکستان 89 رنز سے ہارا تھا۔ اسی میچ میں عماد وسیم نے 46 اور شاداب خان نے 20 اسکور بنائے  اور ناقابل شکست رہے ۔