Thursday, April 18, 2024

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف ریکارڈز کے انبار لگا دیے

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف ریکارڈز کے انبار لگا دیے
November 3, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف ریکارڈز کے انبار لگا دیئے۔ دونوں قومی پلیئرز نے بھارتی کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

پاکستانی کپتان  بابر اعظم نے  بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بطور  کپتان سب سے زیادہ نصف سنچریاں   بنانے کا ریکارڈ چھین لیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان  سب سے زیادہ 14 نصف سنچریاں  بنانے والے  کھلاڑی بن گئے۔ ویرات کوہلی نے بطور کپتان 13 نصف سنچریاں  بنائی ہیں۔

محمد رضوان  کا  بلا خوب چلا اور 79 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر  ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل  میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے   کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ سو رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بن گئی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پانچویں بار سو سے زائد رنز کی شراکت داری کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل  بھارت  کے شیکھر  دھون اور روہت  شرما،   نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے چار، چار بار سو رنز کی  شراکت داری  کی۔