Tuesday, May 7, 2024

پاکستانی اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار پرفارمنس رہی

پاکستانی اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار پرفارمنس رہی
November 10, 2018
دبئی (92 نیوز) پاکستانی اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار پرفارمنس رہی۔ جارح مزاج اوپنر نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بلیک کیپس کے باؤلر فخر زمان کے سامنے بے بسی کی تصویر نظر آئے۔ قومی بلے باز کی اننگز میں گیارہ چوکے شامل تھے۔ پاکستانی اسٹار بلے باز نے ون ڈے کیرئیر کی ساتوں نصف سنچری اسکور کی۔ دوسری جانب امام الحق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کے فرگوسن کا باؤنسر چہرہ پر لگنے پر ریٹائرڈہرٹ ہوئے۔ امام الحق کو اسپتان منتقل کیا گیا جہاں قومی بلے باز کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے امام الحق کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا ہے۔