Sunday, May 12, 2024

پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ کریں ، وزیر اعظم

پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ کریں ، وزیر اعظم
September 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عاشورہ  کے اختتام پر پیغام میں کہا کہ  پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ کریں  ، ظلم کیخلاف تحریک اسی طرح کامیاب ہو گی جیسے کربلا کے شہداء نے ہمیں دکھایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عاشورہ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عاشورہ کے اختتام پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کو کہتا ہوں کربلا کا پیغام زندہ کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی خصوصاً کشمیری ظلم کے خلاف لڑنے کا پیغام زندہ رکھیں، کشمیری عوام سچ اور ہمت کے ساتھ کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف تحریک اسی طرح کامیاب ہوگی جیسے کربلا کے شہدا نے ہمیں دکھایا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1171498193206403073?s=20