Thursday, April 25, 2024

پاکستانی اور چینی بحریہ کے درمیان دوسری مشترکہ بحری مشقیں آج شنگھائی میں اختتام پذیرہو گئیں

پاکستانی اور چینی بحریہ کے درمیان دوسری مشترکہ بحری مشقیں آج شنگھائی میں اختتام پذیرہو گئیں
January 3, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پاکستانی اور چینی بحریہ کے درمیان دوسری مشترکہ بحری مشق آج شنگھائی میں اختتام پذیرہو گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں پاکستانی اور چینی بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا پاکستان کی جانب سے بحری جہاز شمشیراورنصر نے بشمول ہیلی کاپٹرز اس مشق میں حصہ لیا۔ مشق میں چین کی بحریہ کے کئی جنگی جہازوں ، آبدوزوں، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس سیریز کی تیسری مشق کا انعقاد جلد ہی پاکستان کی بحری حدود میں کیا جائے گا۔