Saturday, May 11, 2024

پاکستانی اور لنکن کھلاڑیوں کی شائقین سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی اپیل

پاکستانی اور لنکن کھلاڑیوں کی شائقین سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی اپیل
December 11, 2019
راولپنڈی  ( 92 نیوز) پاکستان میں ٹیسٹ میچ کی بحالی پر  سری لنکن کھلاڑیوں کی خوشی بھی دیدنی ہے ، پاکستانی اور لنکن کھلاڑیوں نے سائقین سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی اپیل کر دی ۔کہا کہ تاریخی سیریز کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے ۔ امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل،شاہین شاہ آفریدی،محمد یوسف، عمرگل،فیصل اقبال، بابر اعظم  اور کپتان اظہر علی کاکہنا ہے ملک میں ٹیسٹ میچ کے انعقادسے ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ،سری لنکن ٹیم کے مشکور ہیں ۔شائقین اسٹیڈیم آکر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 53ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 19پاکستان اور 16سری لنکا نے جیتے،18میچ ڈرا ہوئے۔پاکستان میں ہونیوالے دونوں ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔