Sunday, May 12, 2024

پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کا  مودی کے اقوام متحدہ میں خطاب پر احتجاج کا فیصلہ

پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کا  مودی کے اقوام متحدہ میں خطاب پر احتجاج کا فیصلہ
September 5, 2019
نیو یارک ( روزنامہ 92 نیوز)  پاکستانی اور سکھ کیمونٹی نے 28 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے موقع پرشدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سکھ فار جسٹس اور پاکستانی تنظیموں کے رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے جابرانہ اقدامات کیخلاف وائٹ پیپر بھی شائع کرنیکا اعلان کیا۔ان کا کہنا ہے کہ نیویارک کی فضا 28 ستمبر کو احتجاج کا ایک نیا رنگ پیش کریگی ۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ برطانیہ کیخلاف احتجاجی بینرز آویزاں

خالصتان افیئرز سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھی نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کو عمران حکومت کیخلاف اتنا آگے نہیں بڑھنا چاہئے کہ جس سے انکے اپنے ملک کی جگ ہنسائی ہو۔ بھارتی میڈیا پاکستان کی دو بڑی سیاسی اور ایک مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے خطابات نمایاں نشر کر کے یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہاں تو اپوزیشن جماعتیں ہی ایک پیج پر نہیں اور وہ کیونکر بھارت کیخلاف حکومت کا ساتھ دینگی ۔