Saturday, May 4, 2024

پاکستانی امریکن کمیونٹی کیوجہ سے پاک امریکا تعلقات خراب نہیں ہو سکتے ، شیلا جیکسن

پاکستانی امریکن کمیونٹی کیوجہ سے پاک امریکا تعلقات خراب نہیں ہو سکتے ، شیلا جیکسن
December 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی رکن کانگرس شیلا جیکسن نے کہا پاکستانی امریکن کمیونٹی پاکستان کی طاقت ہے، جس کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات خراب نہیں ہوسکتے۔ شیلا جیکسن نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں کہا پاکستان کیخلاف امریکی ایوان میں لائی گئیں ترامیم پاس نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم عمران خان کیساتھ بھی بات چیت کے دروازے کھلنے چا ہیئں۔ انہوں نے کہا امریکی انتظامیہ کے پاکستان کیخلاف منفی بیانات سے خوش نہیں ہوں۔ پاک امریکا بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔