Friday, March 29, 2024

پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اعزاز چودھری

پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اعزاز چودھری
November 17, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی دار الحکومت واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو درپیش مسائل پر پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے خطاب کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کامیاب آپریشنز کی وجہ سے آج کئی سرحدی علاقے طالبان سے پاک ہیں۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطہ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔