Saturday, April 27, 2024

پاکستانی اسکواڈ کا مشن ورلڈ کپ ، تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

پاکستانی اسکواڈ کا مشن ورلڈ کپ ، تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
May 22, 2019
 برسٹل (92 نیوز) پاکستانی اسکواڈ کے مشن ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ برسٹل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا۔ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا میلہ سجنے میں چند روز باقی ہیں۔ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں ہونیوالا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا منتظمین کیلئے درد سربن گیا۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر مانچسٹر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرفراز الیون افغانستان کیخلاف چوبیس مئی کو پہلا وارم اپ میچ کھیلنے کیلئے برسٹل پہنچ چکی ہے جہاں ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ادھر  پی سی بی کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی بہترین پرفارمنس دکھانے کے عزم کا اعادہ کرتے نظر آتے ہیں۔ میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔ قومی ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ کھیلے گا۔