Thursday, March 28, 2024

پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو گوگل کا خراج عقیدت، ڈوڈل منسوب کردیا

پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو گوگل کا خراج عقیدت، ڈوڈل منسوب کردیا
April 4, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو گوگل نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل ان سے منسوب کردیا۔ 69 سال قبل آج ہی کے دن ہاشم خان نے 4 اپریل 1951 کو برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا تھا۔ ہاشم خان نے سات بار برٹش اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزازحاصل کیا تھا۔ انہوں نے 1951 سے 1956 تک مسلسل چھ سال برٹش اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیتیں۔ 1958 میں وہ ساتویں بار برٹش اوپن چیمپئن بنے۔ ہاشم خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازاگیا تھا۔ 1914 میں نواں کلی پشاور میں پیدا ہونے والے ہاشم خان 2014 میں امریکا میں انتقال کر گئے تھے۔