Saturday, May 18, 2024

پاکستانی اسکریبل کے کھلاڑیوں نے انگریزوں کو دھول چٹادی

پاکستانی اسکریبل کے کھلاڑیوں نے انگریزوں کو دھول چٹادی
August 23, 2017

لندن (92 نیوز) پاکستانی اسکریبل کے کھلاڑیوں نے انگریزی میں انگریزوں کو دھول چٹادی۔ ورلڈ جونئیر اسکریبل چمپیئن شپ میں 6 میں سے 5 ٹائٹل اپنے نام کرلئے۔

انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلی گئی ورلڈ جونئیر اسکریبل چمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل کی دوڑ میں تقریبا کلین سوئپ کردیا۔ سابق ورلڈ یوتھ چمپیئن معیز اللہ بیگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 18 کیٹیگری میں احد ریاض، انڈر 16 میں صہیب ثناء، انڈر 14 میں حمزہ نعیم، انڈر 12 میں عماد علی اور انڈر 10 میں مونس احمد ورلڈ چمپیئن بنے جبکہ عماد علی اور مونس احمد نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

چمپیئن شپ میں دس پوزیشنوں میں سے سات پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قبضہ رہا۔ سندھ کے وزیر کھیل  محمد بخش مہر بھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے ناٹنگھم میں موجود تھے۔ انہوں نے ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔