Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے ناروے کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں ناروے کے سوگنے کلب کو شکست

پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے ناروے کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں ناروے کے سوگنے کلب کو شکست
August 2, 2015
اوسلو (ویب ڈیسک) پاکستانی سٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ناروے کے سوگنے ایف کے کلب کو شکست دی۔ ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ دارالحکومت اوسلو میں کھیلا گیا۔ فائنل میں ناروے کے کلب ایمبلم نے ایران کی اکیڈمی کو چار ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ناروے کے فٹ بال کلب سوگنے کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم کی ناروے کپ میں یہ دوسری شمولیت ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر سکا تھا۔