Wednesday, May 1, 2024

پاکستانی ادبی شخصیات کو عالمی اردو کانفرنس میں شرکت سے روک دیاگیا

پاکستانی ادبی شخصیات کو عالمی اردو کانفرنس میں شرکت سے روک دیاگیا
March 16, 2019
نئی دہلی (92 نیو ز)پاکستان دشمنی میں اندھی مودی سرکار نے ادب پر بھی وار کر دیا اور  پاکستانی ادبی شخصیات کو عالمی اردو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔ پاکستان دشمنی میں اندھی مودی سرکار  اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئی، کبھی کھیل سے کھلواڑ تو کبھی فنکار  پر وار کرنے کی روایت نہ بدلی  اور اب کی بار ادب کی  بے ادبی کر ڈالی ۔ پاکستانی ادبی شخصیات کو عالمی اردو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔ ادھر مودی سرکار کی انتہا پسندی پر سابق بھارتی جج نے شدید ردعمل دیا ۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ  پاکستانی ادیبوں کو کانفرنس میں شرکت سے روکنا احمقانہ فیصلہ ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے نے کہا کہ  اس حرکت پر تمام ادیب احتجاج کریں ، کسی ملک کے ادیب کو بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کہتے ہیں بلاوجہ معاملے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے،فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہوں ، اردو صرف مسلمانوں کی نہیں سب کی زبان ہے۔ نو پاکستانی مصنفوں نے کانفرنس میں شرکت کےلیے بھارت جانا تھا،  تین روزہ عالمی اردو کانفرنس 18 مارچ سے بھارت میں شروع ہورہی ہے جس میں   15 ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔