Friday, May 17, 2024

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون قرار

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون قرار
December 13, 2019
لاہور (92 نیوز) برطانوی شوبز جریدے نے ایشیا کی پچاس  پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری کردی۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر آئیں، انہیں رواں دہائی کی تیسری پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔ برطانوی شوبز جریدے فہرست کی میں مہوش حیات پرکشش خواتین میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ گلوکار علی ظفر اور اداکار بلال اشرف ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں جگہ پانے میں کامیاب رہے۔ ان ستاروں کا انتخاب عوام کے ووٹوں، ان کی کارکردگی اور میڈیا کوریج سمیت دیگر چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔